مہر خبررساں ایجنسی نے آئی آر آئی بی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک امریکی اور لبنانی شہریت رکھنے والے شخص کو امریکہ کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
باخبـر ذرائع کے مطابق اس شخص کا نام نزار زاکا ہے، اطلاعات کے مطابق نزار زاکا کے امریکی انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ گہرے روابط اور تعلقات ہیں ۔اطلاعات کے مطابق نزار زاکا کے امریکی فوج کے ساتھ بھی تعلقات ہیں اور کئی فوٹوؤں میں وہ امریکی فوجی لباس پہنے ہوئے ہیں۔ باخبر ذرائع ابلاغ نزارزاکا کو امریکہ کا ایک مخفی خزانہ قراردے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ